Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

سوہاوہ میں تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین اور ایک مرد زخمی

سوہاوہ میںپولیس اسٹیشن کے سامنے تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین اور ایک مرد زخمی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ کے سامنے تیز رفتار کار کنٹرول سے باہر ہونے پر ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 43 سالہ مقصود ولد منظور سکنہ راولپنڈی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ کار میں سوار 2 خواتین اور ایک مرد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں 50 سالہ مبارک علی ولد حنیف ، حمیرہ زوجہ خرم عمر 35 سال، خالدہ زوجہ منظور عمر 70 سال ساکنائے راولپنڈی شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 نے زخمیوں اور میت کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button