
پنڈدادنخان: ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کی جبری بندش کے خلاف سینکڑوں مزدور سراپا احتجاج، فیکٹری گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا۔
مزدور رہنماؤں کا احتجاجی دھرنے سے خطاب میں کہنا ہے کہ جب تک مزدورں کے مسائل حل نہیں کیے جاتے فیکٹری کا بی ایم آر قبول نہیں ہے۔ جب تک مزدورں کے مسائل حل نہیں ہوتے فیکٹری کی توسیع اور مرمت نہیں ہونے دیں گے۔
مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے توسط سے مالکان سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جس کے 2 دور مکمل ہوچکے ہیں، ہم وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور چوہدری فیصل فرید کی کوششوں سے مطمئن ہیں، اگر فیکٹری مالکان نے مسائل حل نہیں کیے تو گورنر ہاؤس سمیت اسلام آباد میں احتجاج کیا جائے گا۔