Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

پنڈدادنخان پولیس کی گاڑی ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، حادثہ سے 4 پولیس اہلکار شدید زخمی

پنڈدادنخان پولیس کی گاڑی ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، حادثہ سے 4 پولیس اہلکار شدید زخمی، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈ دادنخان پولیس کی گاڑی جو بھیرہ سے للِہ اسکواڈ ڈیوٹی کر رہے تھے جس کا پچھلا ٹائر دوران اسکواڈ برسٹ ہونے کی وجہ سے گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کی وجہ سے ڈیوٹی پر مامور 4 پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل خالد محمود، کانسٹیبل عدیل انجم، کانسٹیبل محمد ناصر اور ڈرائیور کانسٹیبل اظہر حسین زخمی ہوئے جن کو فوری طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال للِہ منتقل کر دیا گیا۔

رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے زخمی اہلکاران کو بہتر سے بہتر طبی امداد اور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیں اور کہا کہ اپنی جان کی حفاظت کے ساتھ ساتھ امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا پولیس کا اولین فرض ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button