دینہ میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اورمہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی

دینہ: جماعت اسلامی دینہ کے زیراہتمام پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اورمہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی، ریلی کی قیادت ڈاکٹرقاسم محمود چوہدری امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم نے کی۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ (18 فروری) کے روز امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے حکم پر ملک بھرمیں ایک سو ایک جگہوں پر احتجاج کے سلسلہ میں ضلع جہلم کی تحصیل دینہ میں جماعت اسلامی دینہ کے زیراہتمام پٹرولیم مصنوعات میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت ڈاکٹر قاسم محمودچوہدری امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم نے کی، ریلی میں سیدضیاءاللہ شاہ بخاری امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 66، حبیب رضاء بٹ امیرجماعت اسلامی تحصیل دینہ، مظاہر الااسلام امیرجماعت اسلامی دینہ شہر اور دیگرمقررین نے شرکاء سے خطاب کیا۔ ریلی میں جماعت اسلامی دینہ کے ارکان و کارکنان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈاکٹر قاسم محمود نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس نااہل حکومت نے غریب عوام سے نوالہ چھین لیا، غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی تھی اور سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرادیاگیا جس سے ہر ضرورت اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے، حکومت ہر بات پر یوٹرن لیتی ہے اور نہ ہی اس حکومت سے مہنگائی کنٹرول ہو رہی ہے۔ اس حکومت کو آئی ایم ایف چلا رہا ہے، اسکے حکم پر چل رہی ہے، بجلی کی قیمتوں میں بھی دن بدن اضافہ ہوتاجا رہا ہے۔ پاکستانی عوام اب اس حکومت سے نجات چاہتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button