پنڈدادنخان میں پٹرول پمپ مالکان کی لوٹ مار تمام حدیں کراس کر گئی، پٹرول 192 روپے میں ملنے لگا

پنڈدادنخان میں پٹرول پمپ مالکان کی لوٹ مار تمام حدیں کراس کر گئی، پٹرول 192 روپے میں ملنے لگا، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نور زمان کا پٹرول پمپس پر چھاپے، پیمانوں میں ہیرا پھیری کا تناسب 20 سے 25 پرسنٹ، جرمانہ کیا۔ ہیرا پھیری والے پٹرول پمپوں کو جرمانوں کی بجائے مکمل طور پر سیل کیا جائے۔ عوامی مطالبہ

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نورزمان کے عوامی شکایات پر پٹرول پمپس پر مقدار اور معیار یقینی بنانے کے لیے چھاپے پٹرول پمپوں کے پیمانے خراب نکلے لوٹ مار کی انتہا یہ ہے کہ عوام کو ایک لیٹر میں دس پوائنٹ کی بجائے آٹھ یا ساڑھے سات پوائنٹ مہیا کیا جا رہا ہے جو کہ عوام کو تقریبا 200 روپے لیٹر پڑتا ہے۔

مقامی انتظامیہ سال میں ایک دو بار چھاپے مارکر 10، 20 ہزار روپے جرمانہ کردیتی ہے جو کہ پٹرول پمپ مالکان کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، دس بیس ہزار جرمانہ نکالنے کے لئے لیے موجودہ پیمانوں کے حساب سے صرف ایک دن درکار ہوتا ہے۔

تحصیل پنڈدادنخان کے پٹرول پمپ پر رات دن میں کئی لاکھ لیٹر پٹرول اور ڈیزل فروخت ہوتا ہے اس حساب سے تحصیل کے عوام سے روزانہ تقریباً 30 سے 40 لاکھ روپے نکالا جا رہا ہے ہے جبکہ جرمانوں کی مد میں چند ہزار ادا کر کے مالکان دوبارہ اسی طریقے سے اپنا کاروبار جاری رکھتے ہیں۔

عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ چند ہزار جرمانوں کی بجائے اس قسم کے پٹرول پمپوں کو مستقل طور پر سیل کیا جائے اور پٹرول پمپ کے باہر پینافلیکس لگا کر مقامی انتظامیہ کی طرف سے سیل کرنے کی وجوہات درج کی جائیں تاکہ عوام الناس کو آگاہی اور اس قسم کے عناصر کی حوصلہ شکنی ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button