
جہلم پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کومبارکباد پیش کرنے کیلئے سیاسی جماعت "اللہ اکبر” تحریک کے ضلعی صدر مفتی محمد احسان چیف کوآرڈینیٹر ملک محمد افضل پریس سیکرٹری حبیب اللہ (منگلا) اور دیگر اراکین جہلم پریس کلب پہنچے سیاسی جماعت کے قائدین نے نومنتخب عہدیداران واراکین پریس کلب کومبارک باد پیش کی۔
"اللہ اکبر”تحریک کے وفد نے نومنتخب صدرجہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ، جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود، چیئرمین میڈیاون سید اکرم حسین بخاری سمیت تمام نومنتخب کابینہ جن میں چیئرمین ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سرپرست اعلیٰ دلنواز احمد ، سرپرست چوہدری ظفرنور، نائب صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عامرغفور،سینئر نائب صدر نجف شہزاد ،نائب صدر پریس کلب ملک انجم یوسف ، سینئر نائب صدر وسیم قریشی، انفارمیشن سیکرٹری سیدناصرحسین شاہ،آفس سیکرٹری عبدالغفار آزادکومبارکباد پیش کیں۔
پریس کلب پہنچنے پر معزز مہمانوں کا استقبال کرنے والے سینئر صحافیوں جن میں جنرل سیکرٹری میڈیاون چوہدری مہربان حسین سر پرست چوہدری ظفر نور سابق جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا عامرکیانی خالق تنویر،ڈاکٹر ملک اعجاز اعوان ،نعیم احمد بھٹی ،غلام مصطفی بٹ شامل تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا، تلاوت کلام پاک کی سعادت معروف سینئر صحافی عامر کیانی نے حاصل کی جبکہ ہدیہ نعت سید ناصر حسین شاہ نے پیش کیا۔تقریب کے آغاز پر جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب مستفیض اقبال بخاری نے معزز مہمانوں کو پریس کلب تشریف آوری پر جہلم پریس کلب کے اراکین کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔
بعد ازاں صدر پریس کلب محمد شہباز بٹ نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا تقریب سے صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے بھی خطاب کیا انہوں نے بھی میں معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب سے سرپرست جہلم پریس کلب دلنواز احمد نے بھی خطاب کیا اور معزز مہمانوں کو صحافیوں کی خوشیوں میں شرکت کرنے پرشکریہ ادا کیا تاہم اللہ اکبر تحریک کے صدر مفتی محمد احسان نے کامیاب ہونے والے جہلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار اور مالا پہنائیں اور قرآن مجید کے تحائف دئیے۔
اللہ اکبر تحریک کے صدر مفتی محمد احسان نے جہلم پریس کلب کے بلا مقابلہ نومنتخب عہدیداران اور اراکین کو مبارکبادپیش کی اور اپنی اور اپنی جماعت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی جہلم پریس کلب کی نومنتخب کابینہ نے معزز مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔