Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

پیرا غیب تا بلال ٹاؤن، کچہری روڈ تا منڈی موڑ اور ضلع کچہری جہلم کی سٹریٹ لائٹس خراب

جہلم: پیرا غیب تا بلال ٹاؤن، کچہری روڈ تا منڈی موڑ، ضلع کچہری کی سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا، میونسپل کمیٹی کے حکام نے شکایات کے باوجود شہریوں کے مسائل سے چشم پوشی اختیار کر لی، شہری سراپا احتجاج، شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی ماہ سے میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کی عدم دلچسپی کے باعث شہرکی سڑکوں گلی محلوں میں نصب سٹریٹ لائٹس خراب پڑی ہیں، شہریوں کی شکایت کے باوجود میونسپل کمیٹی کے متعلقہ شعبہ کی عدم دلچسپی ہے۔

پیرا غیب، سول لائن روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، شمالی محلہ، محمدی چوک، قبرستان روڈ، ضلع کچہری کے رہائشیوں نے بتایا کہ سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے گلیاں مسلسل تاریکی میں ڈوبی رہتی ہیں، نشے کے عادی افراد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان گلیوں میں اکثر چوری چکاری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعدد بار میونسپل کمیٹی میں زبانی و تحریری طور پر شکایات کا اندراج کروا چکے ہیں لیکن میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ سٹریٹ کرائمز کی اکثر وارداتیں سٹریٹ لائٹس کے نہ ہونے کی وجہ سے رونما ہوتی ہیں۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے گلی محلوں، چوک چوراہوں، سڑکوں سمیت ملحقہ آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس نصب کروانے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ شہر میں ہونے والی وارداتوں کا خاتمہ ہو سکے اور شہری میونسپل کمیٹی کی طرف سے دی گئی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button