
پنڈدادنخان: چوہدری فیصل فرید نے کہا کہ حلقہ این اے 67 کی عوام کو دوسری مخلوق سمجھ کے نتھ ڈالنے والے عناصر چوہدری فواد حسین کے کارناموں پہ پریشان ہیں اور انکو منہ چھپانے کی کوئی جگہ نہیں مل رہی، سیاسی بونوں کی باتوں کا جواب نہیں دیا کرتا، آنے والی الیکشنوں میں ان کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے بھائی چوہدری فیصل فرید ایڈووکیٹ نے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ اس پسماندہ ترین علاقے کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہی ہمارا سب سے بڑا مقصد تھا اور الحمدللہ آج اس مقصد میں کامیاب ہیں، ہمارا اصل اثاثہ ہماری طاقت اس حلقے کے عوام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اصل حریف اس حلقے کی پسماندگی تھی اس حلقے کے مسائل تھے جن کے خلاف انشاء اللہ ہم فتح یاب ہو رہے ہیں، چوہدری فواد حسین کی کارکردگی سیاسی بونوں کے لیے سیاسی موت ثابت ہو رہی ہے۔
چوہدری فیصل فرید نے کہا کہ جس حلقے میں صرف تھانہ کچہری اور پٹواری کی سیاست کی جاتی تھی، آج الحمدللہ وہاں میگا پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہ عوام کی محبت کا جواب ان کے لئے سکھ اور راحت کے کئے اقدامات کر کے دیا ہے، انکی عزت افزائی اور احترام کے ذریعے دیا ہے، یہ سلسلہ آگے چلتا رہے گا اور اپنے کاموں اور کارناموں سے عوام کے دل جیتنے کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔ ہمارے لئے کوئی خاص اسپیشل نہیں ہے بلکہ اس حلقے کا ہر فرد اسپیشل اور محترم ہے، عوام کی محبت ہی ہماری سیاست کا اثاثہ ہے۔
چوہدری فیصل فرید نے کہا کہ ایک وہ دور تھا جب اس حلقے کے نمائندوں کے علاقوں اور گاؤں کے راستے بھی تباہ حال تھے جو اب الحمدللہ ہم بنوا رہے ہیں، مسلم لیگ ن ملکی اور ضلعی دونوں لیول پر انتشار کا شکار ہے اور ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ مسلم لیگ ن کا سربراہ کون ہے اور مسلم لیگ ن کا بیانہ کیا ہے۔
چوہدری فیصل فرید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف متحد ہے اور جہلم میں چوہدری فواد حسین کی قیادت میں انشاء اللہ عام انتخابات کی طرح ہر طرح کے انتخابات میں کلین سویپ کریں گے کیونکہ ہماری سیاست کا محور صرف خدمت ہے ہم دعوؤں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے۔