جہلم پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری

جہلم پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے فوکل پرسن کی وفد کے ہمراہ جہلم پریس کلب آمد،جہلم پریس کلب کے نو منتخب صدر ،جنرل سیکرٹری ،الیکٹرانک میڈیا کے نومنتخب صدر،جنرل سیکرٹری اور نائب صدر کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے ، جہلم پریس کلب کے صحافیوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے فوکل پرسن کی وفد کے ہمراہ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کیلئے آنے والی شخصیات کا تانتا بندھا ہوا ہے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے فوکل پرسن محمد نیاز کی قیادت میں بلال رشید،ماجد علی،قیصر محمود،ذکی باقر اور جاوید اقبال پر مشتمل وفد جہلم پریس کلب پہنچا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وفد نے کانفرنس ہال میں نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اورمٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button