
کھیوڑہ: تحریک حی الفلاح پنڈدادنخان کھیوڑہ ونگ کی طرف سے السیف مارکی پنڈدادنخان روڈ کھیوڑہ میں حضرت علی المرتضیؓ کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس پیر سید شبیر احمد شاہ کی صدارت اور پیر سید وصف شاہ کی زیر سیادت اور خصوصی آمد صاحبزادہ علامہ مولانا عبدالرحمن ضیاء سعیدی کی خصوصی آمد ہوئی۔
خصوصی خطاب کرتے ہوئے حضرت پیر محمد انور قریشی ہاشمی سرپرست اعلی تحریک حی علی الفلاح نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی المرتضیؓ کی محبت ہمارے ایمان کا اہم جزو ہے، اللہ تعالی نے آپ کو ان گنت فضائل و کمالات سے نوازا آپ داماد رسول ،فاتح خبیر اور باب العلم ہیں، اللہ تعالی نے آپ کو عقل و خرد کی بے شمار صلاحیتوں سے نوازاحضرت علیؓ کی سیرت پر عمل کرکے کامیاب ہو سکتے ہیں محبت اہلبیت کے بغیر ہماری زندگیاں بے مقصد ہیں امت کی کامیابی کا راز صرف حب علی میں پوشیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی کامیابی و ترقی کا محور حُب علیؓ ہے، دین اسلام کی اصل قدر مولا علیؓ کے کردار میں نظر آتی ہے، حُب علیؓ میں جو لمحہ بھی گزر جائے وہ زندگی کا عظیم سرمایہ ہے، حُب علیؓ کی محبت میں بڑھ جانا اختلاف نہیں اخوت کہلاتا ہے، محبت اہل بیت کے بغیر ہماری زندگی بے جان لاش ہے، ہم نے سیرت اہل بیت سے رخ موڑ کر مادی ترقی سے دل لگایا تو اللہ تعالی نے بھی آسمانی فرشتوں کو روک لیا
انہوں نے کہا کہ ہم محبت اہل بیت سے ہٹ کر نفرت کی منڈیاں کھولنے والے فرقہ پرستوں میں اسلام تراش کرنے لگ گئے ہمیں بیٹھے بیٹھایا دین مل گیا،اس لیے ہمارے دلوں میں دین کی قدر نہیں، دین اسلام کی اصل قدر حضرت علی کے کردار میں نظر آتے ہے۔
پیر محمد انور قریشی نے آخر میں ملکی سلامتی امن محبت بھائی چارے کے لیے خصوصی اور السیف مارکی کی بھرپور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
حضرت علی المرتضیؓ کانفرنس میں مقامی علماء کرام میں مفتی بشیر احمد کرم حافظ مسعود الرسول ہاشمی علامہ محمد جاوید شاہین بشیر احمد چشتی توصف احمد قاسم علامہ قاری محمد عمران نقشبندی قاری محمد اکرام علامہ محمد شفیق رضا قاری محمد یوسف سیالوی علامہ لیق احمد چشتی علامہ محمد افضال علامہ محمد صدیق حافظ غلام ندیم قاری حافظ نواز قاری قیصر اور اس کانفرنس میں تحصیل بھر سے علما کرام و دانشور، سیاسی وسماجی شخصیات، نے بھی شرکت کی۔
مقررین نے سیرت امیر المومنین حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم پران کی حیات مبارکہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔