Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

اولڈ جی ٹی روڈ جہلم کی تعمیر کا کام تین روز چلنے کے بعد پھر بند، شہریوں کوسخت مشکلات کا سامنا

جہلم: اولڈ جی ٹی روڈ جہلم کی تعمیر کا کام تین روز چلنے کے بعد پھر بند، شہریوں کوسخت مشکلات کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی مین اولڈ جی ٹی روڈ جسے تقریبا بیس کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جانا ہے یہاں گزشتہ دو ماہ سے ٹھیکیدار نے کام بند کر رکھا تھا چند روز قبل کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل کے متوقع دورہ جہلم کی خبر چلنے پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہوئی۔

فوری طور پر ٹھیکیدار نے کام شروع کر کے بجری ڈالنا شروع کر دی اور تین دن تک مشینری کو استعمال کیا جاتا رہا جس کے بعد کمشنر راولپنڈی کے دورہ کی منسوخی کے ساتھ ہی ٹھیکیدار نے ایک مرتبہ کام بند کر دیا ہے اور کم از کم دو کلومیٹر تک شہر کی مرکزی سڑک کی کھدائی سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہو چکا ہے اور آمد ورفت میں شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائی وے کو ٹھیکہ دے کر لاکھوں افراد کو ذلیل وخوار کرنے کا لائسنس دے دیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button