
جہلم: ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی زیرصدارت خصوصی افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریڈریسل کمیٹی برائے ڈس ایبل پرسنز کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین کے علاوہ معذور افراد کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اس موقع پر خصوصی افراد کے فوکل پرسنز نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف سرکاری و نجی اداروں میں خصوصی افراد کی بھرتیوں سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں تمام خالی سیٹس پر خصوصی افراد کی تین فیصد کوٹہ پر بھرتی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ خصوصی افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔