عسکری مجاہد یونیفارم میں جبکہ صحافی قلم اور کیمرہ کے ذریعے جہاد کرتے ہیں جو افضل عمل ہے۔ برگیڈیئر اسد اسلم

جہلم: عسکری مجاہد یونیفارم میں جبکہ صحافی قلم اور کیمرہ کے زریعے جہاد کرتے ہیں جو افضل عمل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انٹر سروسز پبلک ریلیشنز برگیڈیئر اسد اسلم نے جہلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب کی بلا مقابلہ منتخب ہونے والی کابینہ اور پریس کلب کے اراکین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے جمہوری عمل پر عمل درآمد کرتے ہوئے صاف شفاف انتخابات کروا کر اپنی قیادت کا انتخاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس بات پر بہت خوشی ہوئی جہلم کے صحافی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں، مجھے یہاں آ کر دلی راحت محسوس ہوئی ہے ضلع جہلم کا کوئی گھر ایسا نہیں جن کا ایک فرد وطن عزیز کے دفاع پر معمور نہ ہو۔ وطن عزیز کے دفاع کے جذبے سے سرشار ضلع جہلم کا کوئی ایسا قبرستان نہیں جہاں شہید مدفن نہ ہوں، شہدیوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم کے لوگ بہت پیاراور محبت کرنے والے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے نومنتخب صدر محمد شہباز بٹ ، نائب صدر ملک انجم یوسف، جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری ، جائنٹ سیکرٹری مرزاراحیل بیگ، فنانس سیکرٹری شیخ ذوالفقار علی کاشف ، الیکٹرانک میڈیا کے نومنتخب صدر چوہدری عابد محمود، جنرل سیکرٹری عبدالقادر مخلص سمیت تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کیں۔ ان کے ہمراہ لیفٹیننٹ کرنل فارق فیروز بھی تھے۔

معزز مہمانوں کے جہلم پریس کلب پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ استقبال کرنے والوں میں چیئرمین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیازخان، جنرل سیکرٹری میڈیا ون چوہدری مہربان حسین، ڈاکٹر ملک اعجاز اعوان، نعیم احمد بھٹی، چوہدری دانیال عابد، نعیم اختر بھٹی، چوہدری ظفرنور، خالق تنویر، سید اکرم حسین شاہ، غلام مصطفی بٹ، عبدالمنان، شیخ زوالفقار علی کاشف سمیت دیگر شامل تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button