Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ریلوے روڈ جہلم پر بدبختوں نے قرآن پاک کے نسخے کچرے کی ٹوکری میں ڈال دئیے

جہلم: ریلوے روڈ جہلم پر بدبختوں نے قرآن پاک کے نسخے کچرے کی ٹوکری میں ڈال دئیے، دوکان کی تعمیر نو کے دوران تحریک عظمت قرآن کے ممبر نے مقدس کلام کو بے ادبی سے بچا کر محفوظ کر لیا، شہریوں کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے روڈ جہلم پر واقع ایک دوکان کی تزئین و آرائش کے دوران بد بختوں نے قرآن پاک کے متعدد نسخے کچرے کی ٹوکری میں ڈال دئیے اور لاپرواہی سے دوکان کا کام کرتے رہے۔

اس دوران تحریک عظمت قرآن کے ایک ممبر جو اپنی روزانہ کی ڈیوٹی کے دوران مقدس اوراق جمع کرر ہے تھے کو ان نسخوں کی بے ادبی کی اطلاع ملی تو انہوں نے موقع پر پہنچ کر تین عدد قرآنی نسخے فوری طور پر محفوظ کر لئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جہلم شہر کے تاجر مال کی ہوس میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ وہ مقدس کلام کا ادب بھی بھول گئے ہیں، دوکانوں پر قرآنی آیات، ترجمہ اور مذہبی کیلنڈر اور اشتہارات وغیرہ بغیر دیکھے سنے کچرے میں ڈال دئیے جاتے ہیں۔

شہریوں نے ذمہ داروں کے خلاف فوری سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button