
جہلم: ضلع جہلم میں لوکل باڈی الیکشن کے لیے نئی حد بندیاں غیر منطقی اور ووٹروں کی پہنچ سے دوربنا دی گئی ہیں، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ حد بندیوں کو نئے سرے سے دیکھا جائے تاکہ الیکشن میں لوگوں کو ووٹ ڈالنے میں آسانی ہو۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق چیئر مین بلدیہ راجہ ظفر اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ کے مطابق دس بلاکس کو ترتیب کے ساتھ رکھنا چاہیے تا کہ ووٹرز کو ووٹ ڈالنے میں پریشانی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف بلدیاتی الیکشن شفاف ہوں گے بلکہ ووٹر اپنا حق رائے دہی بہتر استعمال کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے الیکشن کمیشن کو بہتر حکمت عملی بنانا ہو گی۔