Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ایمچور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس، آئندہ ماہ مسٹر اور مسٹر جونیئر جہلم کے مقابلہ جات کروانے کا فیصلہ

جہلم: ڈسٹرکٹ ایمچور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس، ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے تحت آئندہ ماہ مسٹر جہلم جونیئر مسٹر جہلم کے مقابلہ جات کروانے کا فیصلہ، ڈیرہ جمیل میر پر منعقدہ اجلاس کی صدارت ظہور عالم بٹ سرپرست اعلی نے کی ، باڈی ممبران کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 33سال سے جہلم شہر میں نیچرل باڈی بلڈنگ کو فروغ دینے اور منشیات کی لعنت سے نوجوانوں کو بچانے کیلئے متحرک جہلم ایمچور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس ڈیرہ جمیل احمد میر پر منعقد ہو اجس میں سرپرست اعلی ظہور عالم بٹ، نائب سرپرست ڈاکٹر باسط الطاف ، حسن بٹ، جمیل احمد میر، صدر عامر منیر، چوہدری اقبال گجر، استاد عبدالرحمٰن عرف مانی،رانا صاحب دینہ، استاد نثار عرف چھارا پہلوان ، میڈیا کوارڈنیٹر اصغرمرزا اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے شروع میں عظیم باڈی بلڈر اور پاکستان کی پہچان یحییٰ بٹ کی وفات پرگہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی جس کے بعد جنرل سیکرٹری استاد مانی نے ایسوسی ایشن کی سالانہ کارکردگی اور آئندہ مقابلہ جات بارے شرکاء کو مکمل آگاہی دی ۔

اجلاس میں آئندہ ماہ مسٹر جہلم اور جونیئر مسٹر جہلم کے سالانہ مقابلہ جات کروانے بارے تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کے شرکاء نے جہلم میں نیچرل باڈی بلڈنگ کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مارچ کے دوسر ے ہفتے میں مسٹر جہلم ، جونیئر مسٹر جہلم کے مقابلے منعقد ہو ں گے حتمی تاریخ کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا ان مقابلوں میں بیس سے زیادہ کلبوں کے درجنوں کھلاڑی حصہ لیں گے پہلا انعام موٹر سائیکل اور کیش دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button