Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

فواد چوہدری کا اگلے 6 ماہ میں نئے الیکشن کے فیصلے کا دعویٰ

جہلم: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد کا ایک حصہ مکمل ہوگیا اب دوسرا جلد مکمل ہوگا اگلے 6 ہفتے کے اندر نئے انتخابات کا فیصلہ ہو جائے گا، ماضی میں اتنا بڑا انقلاب نہیں آیا جتنا بڑا عمران خان لایا، 4 ماہ کے اندرپی ٹی آئی نے ملکی سیاست کاپانسہ پلٹ دیا، پنجاب کے بڑے معرکے کی کامیابی پر تمام کارکنان کو مبارکباد دیتا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیرضروری طور پر سازش کرکے چلتے پاکستان کی ترقی روک دی گئی رجیم چینج نے ہماری کمر توڑ دی اور روپے کی قدرمیں تیزی سے کمی ہوئی عالمی سازش کے نتیجے میں پاکستان کومصیبت کا شکار کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کی مدد سے غیرملکی سازش کو ناکام بنایا گیا عوامی طاقت کے بغیرعالمی سازش کو ناکام بنانا ممکن نہیں تھا عوام ملک کیلئے کسی بھی معاملے پر سمجھونہ نہیں کر سکتے ہیں، غربت اور برے حالات میں گزارہ ہو سکتا مگر غلامی میں نہیں ہم نے ہر معاملے پر امریکہ سے پوچھنا ہے تو آزادی کیوں حاصل کی۔

علاوہ ازیں فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سی ڈی اے کے وزیراعظم ہیں، وفاقی حکومت کی بچوں والی ذہنیت ہے، پہلی بار وفاق میں ایسی حکومت ہے جس کی کسی صوبے میں حکومت نہیں، مک میں اس وقت وفاقی حکومت موجود نہیں، جو ووٹرز کو دھوکا دے گا اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، ان کوڈر ہے پی ٹی آ ئی دوتہائی اکثریت لے لی گی اس لیے الیکشن نہیں کرا رہے، حکمران رویے کی وجہ سے یہ ملک کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران عدالتوں میں حل نہیں ہوتے، ملک میں بحران الیکشن کمیشن کے انتخابات نہ کرانے کی وجہ سے ہے، پاکستان کا روپیہ یوکرین کے بعد سب سے زیادہ گرا ہے، معیشت کو اس حال پر پہنچانے کے لیے پی ڈی ایم کے ساتھ الیکشن کمیشن کا کردار ہے، چیف الیکشن کمشنر ہائیکورٹ کے جج کے برابر تنخواہ لیتے ہیں، پرسوں حکمران اتحاد کی الیکشن کمیشن کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے حوالے سے بات ہوئی ہے، آئی ایم ایف والے پریشان ہیں کہ حکومت سے بات کریں تو کیا کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button