Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

برٹش کونسل اور ایس ایل ایس کالج دونوں ادارے ملکر آئلز کے سٹوڈنٹس کو مزیدبہتر سروسز دینے پر متفق

جہلم: برٹش کونسل کے پارٹنر انسٹی ٹیوٹس کے سٹوڈنٹس برٹش کونسل کی طرف سے تحائف دئیے گئے۔

برٹش کونسل کے بزنس ڈیویلپمنٹ کنسلٹنٹ صبیح اعجاز نے منیجنگ ڈائریکٹرایس ایل ایس کالج سرفراز ملک سےایس ایل ایس کالج جہلم کے دورہ کے موقع پر ملاقات کی اور آئلز کے متعلقہ مختلف پہلوئوں پر بات کی ۔

انہوں نے SLS کالج کے سٹوڈنٹس کو ٹیسٹ کے متعلق مکمل رہنمائی دی اور کہا کہ پارٹنر انسٹیٹیوٹ ایس ایل ایس کے ذریعے اپنے ٹیسٹ رجسٹر کرائیں کیونکہ ہم اپنے پارٹنر انسٹیوٹ کیساتھ ڈائریکٹ رابطے میں ہوتے ہیں ، اس کے علاوہ انہو ں نے آئلزلائف سکلز A1کے سٹوڈنٹس کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے ۔

برٹش کونسل اپنے پارٹنرکی آئلز رجسٹریشن میں مکمل معاونت کرتی ہے کیونکہ SLS کالج، برٹش کونسل کا IELTS اور UK میرج انگلش ٹیسٹ یعنی کہ آئلزلائف سکلز کیلئیجہلم میں بی ٹو بی پارٹنرہے۔

انہوں نے کہا کہ SLS آئلز کا نمایاں انسٹی ٹیوٹ ہے۔ انہوں نے SLS کے سٹوڈنٹس کیلئے IELTS ، یوکے ورک ویزہ کیلئے B1اور UK سیٹیلمنٹ ویزہ کیلئے آئلزلائف سکلز ٹیسٹ کے شاندار رزلٹ کو سراہا اور سٹوڈنٹس کی مزید بہتر ٹریننگ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے SLS کالج برٹش کونسل کا جہلم میں پارٹنرانسٹی ٹیوٹ ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button