
دینہ: ضلع جہلم سمیت صوبہ پنجاب میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی کی صورتحال کے باعث تمام سرکاری ادارے مکمل طور پر غیر فعال ہو چکے ہیں۔
افسران اور ذمہ داران دفاتر میں آنے کی زحمت تک گوارہ نہیں کرتے جس کے باعث ضلع بھر کے دور دراز علاقے لاتعداد مسائل کا شکار ہیں۔ ایسے میں ان دفاتر میں آنے والے سائلین زلیل و خوار ہورہے ہیں۔ اس طرح متعدد سرکاری محکموں کے ا فسران اپنے دفاتر میں فرائض منصبی کو ادا کر نے کیلئے دفاتر میں نہ ہونے کے برابر آتے ہیں۔
عوامی، سماجی، رفاعی، فلاحی، کارروباری تنظیموں کے عمائدین کا کہنا ہے سیاسی قائدین اور دیگر اہم ذمہ دار قومی ادارے ملک وقوم کو اس سنگین صورتحال سے نکالنے کیلئے اپنا کردارادا کر یں ، ضد اور انا کو ایک طرف رکھ کر پاک وطن کی خوشحالی،ترقی،امن وامان،عوام کومہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات اور بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اگر ملکی صورت حال یہی رہی تو یہ ملک کہیں سری لنکا جیسے ماحول میں تبدیل نہ ہو جائے ، ملک ہی ہمارے لئے سب سے مقدم ہے۔
عوامی، سماجی، رفاعی، فلاحی، کارروباری تنظیموں کے عمائدین نے کہا ہے کہ سیاسی قائدین کا اقتدار کے حصول کیلئے ملک کا نقصان کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ملکی ترقی و مسائل کی طرف کی توجہ دیں تا کہ موجودہ صورتحال سے نجات حاصل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاجا سکے۔