
پنڈدادنخان میں نجی سکول کی خستہ حال چھت گر گئی، ایک ٹیچر سمیت دس بچے زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ ڈھڈی پھپھرہ میں نجی سکول کی چھت گرنے کے باعث ٹیچر سمیت 10 بچے شدید زخمی ہوگئے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 پنڈدادنخان عملہ نے ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادنخان محمد ارشدکی نگرانی میں بروقت موقع پر پہنچ ریسکیو آپریشن مکمل کرکے زخمی طلباء کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کیا۔
زخمی طلباء کی عمریں 4 سے 12 سال کے درمیان ، علاوہ ازیں 2 طلباء کو راولپنڈی جبکہ ایک طالب علم کو سرگودھا ریفر کیا گیا۔