ضلع جہلم سمیت پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ

جہلم: ضلع جہلم سمیت پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پنجاب کے 17 اضلاع میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، خانیوال، لیہ اور وہاڑی میں ہوں گے۔ اس کے علاوہ بہاولپور،ساہیوال، پاک پتن اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے میں ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضلع جہلم، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور اٹک بھی پہلے مرحلے میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button