
پنڈدادنخان: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پنڈدادنخان کے مضافاتی علاقے ڈھڈی پھپرا میں پرائیویٹ سکول کی خستہ حال عمارت گرنے کے باعث پرائمری سکول کے بچوں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے ڈی سی جہلم سے رابطہ کر کے واقعہ کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی اور رپورٹ طلب کرلی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے زخمیوں کو ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بچوں، خواتین ٹیچرز اور سکول کے دیگر عملہ کو جہلم منتقل کر کے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔