Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم ریونیو محمد کاشف ڈوگر کا ریسکیو اسٹیشن جہلم کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد کاشف ڈوگر نے ریسکیو اسٹیشن جہلم کا دورہ کیا، انہوں نے آفات میں استعمال ہونے والے آلات اور وہیکلز کی انسپکشن کی اور ان کے فٹنس کے معیار کو چیک کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے آفات اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے آلات کی ورکنگ کے متعلق بریفنگ دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد کاشف نے آلات کی ورکنگ اور معیار کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ ریسکیو 1122 جہلم کسی بھی آفت سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

اس موقع پر انکے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر جہلم صبور ثاقب بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button