
جہلم: نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کا جی ٹی روڈ پر دوران ڈرائیونگ ہونے والے حادثات میں کمی لانے کے لیے آئی جی انعام غنی اور ڈی آئی جی نارتھ اشفاق خان کی ہدایت پر سیکٹر کمانڈر نارتھ-II سجاد حسین بھٹی کی زیرنگرانی جہلم ٹال پلازہ الکوحل بریتھ ٹیسٹر کی مدد سے دوران ڈرائیونگ شراب کا استعمال کرنے والے افراد کی شناخت اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کا یہ قدم ایک طرف تو حادثات میں کمی کا باعث بنے گا جبکہ دوسری طرف ایسے تمام ڈرائیور حضرات جو دوران ڈرائیونگ شراب کے نشے کے عادی ہیں قانونی کارروائی کے خوف سے اپنی اس عادت کو ترک کر سکتے ہیں، موٹروے پولیس کے اس قدم کو بہت پذیرائی مل رہی ہے۔