Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

حلقہ بندیوں کے نام پر جو کچھ کیا گیا وہ ن لیگ کا ووٹ توڑنے کی بھونڈی کوشش ہے۔ طالب مہدی

جہلم: ضلع جہلم بھر میں حلقہ بندیوں کے نام پر جو کچھ کیا گیا وہ مسلم لیگ (ن) کا ووٹ توڑنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔

یہ بات نوجوان رہنما مسلم لیگ (ن) جہلم نوابزادہ طالب نے ایک خصوصی بیان میں کہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑھے گا، ن لیگ آج بھی میاں نواز شریف کی قیادت میں چٹان کی طرح متحد ہے اور وقت مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

نوابزادہ طالب مہدی نے کہا کہ آنے والا وقت صرف اور صرف میاں برادران اور ن لیگ کا ہے، وہ وقت دور نہیں جب ن لیگ پھر سے جہلم کو اپنا قلعہ بنا دے گی، حلقے کے عوام سے آج کا نہیں برسوں پرانا رشتہ ہے اور یہ صرف سیاسی نہیں نوابزادہ خاندان سے اس حلقے کے عوام کا دلی رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے انتخابات میں بھرپور انداز میں نا صرف حصہ لیں گے بلکہ بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، پنڈ دادنخان ہمارا گھر ہے ہماری دھرتی ہے اس اس گھر اور دھرتی کے سیاسی اور ہر قسم کے حقوق کا ہر فورم پر بھر پور دفاع کریں گے۔

نوابزادہ طالب مہدی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو مہنگائی اور معاشی بدحالی کے سوا کچھ نہیں دے سکی، ن لیگ اقتدار میں آکر ملک کی ترقی کا ٹوٹا ہوا سفر دوبارہ شروع کرے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button