
جہلم: نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران جہلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرنے جہلم پریس کلب پہنچ گئے، جہلم پریس کلب کے صحافیوں نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب جنرل سیکرٹری راجہ محمد خلیل کی قیادت میں صحافیوں کے وفد جن میں سابق جائنٹ سیکرٹری چوہدری محمد ندیم ، فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر راجہ محمد ابرار سمیت دیگر صحافی جہلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرنے کے لئے جہلم پریس کلب پہنچے جہاں جہلم پریس کلب کی نو منتخب کابینہ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ کانفرنس ہال پہنچنے پر صحافیوں نے کھڑے ہو کر معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے محبت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے نو منتخب جنرل سیکرٹری راجہ محمد خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم پریس کلب کے صاف شفاف انتخابات سے جمہوری عمل مکمل ہواہے۔
انہوںنے اس موقع پر نو منتخب صدر محمد شہباز بٹ، جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری ، نائب صدر ملک انجم یوسف، جائنٹ سیکرٹری مرزا راحیل بیگ، فنانس سیکرٹری شیخ ذوالفقار علی کاشف، سیکرٹری اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کو پی ایف یو جے کے صدر محمد افضل بٹ نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا کی طرف سے نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی گئیں۔
راجہ محمد خلیل نے کہا کہ جہلم پریس کلب نیشنل پریس کلب کا حصہ ہے آئندہ جہلم اور نیشنل پریس کلب کے صحافی آپس میں رابطہ رکھیں گے اور صحافت کی بہتری کے لئے مل جل کر کام کریں گے۔ انہوں نے جہلم کے صحافیوں کو بہترین قیادت کے انتخاب پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ جہلم کے صحافی علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔