ینگ باڈی بلڈنگ فیڈریشن راولپنڈی کے زیر اہتمام مقابلہ تن سازی6 مارچ سے شروع ہوں گے

ینگ باڈی بلڈنگ فیڈریشن راولپنڈی کے زیر اہتمام مقابلہ تن سازی 6 مارچ سے شروع ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ینگ باڈی بلڈنگ فیڈریشن راولپنڈی کی جانب سے 6 مارچ 2022 بوقت صبح 10 بجے بمقام رتہ امرال مقابلوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں اسلام آباد و راولپنڈی کے تمام کلب کے نوجوان حصہ لیں گے۔

یہ مقابلہ مسٹر راولپنڈی ،ماسٹر راولپنڈی مسٹر اسلام آباد اور مین فیزکس اس کے علاوہ جونیر سینر کا بھی مقابلہ ہو گا، جونیر کے لیے حد عُمر 21 سال اور ماسٹر راولپنڈی کے لیے35 سال حد عمر ہو گی۔

پریذیڈنٹ اشرف علی،وائس پریذیڈنٹ شیخ اکرم اور جنرل سیکرٹری اسد علی بوبی کی طرف سے تمام عام و خاص کو دعوت دی جاتی ہے، مقابلہ تن سازی میں جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نامور سیاسی و سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button