پٹرولنگ پولیس لِلہ موڑ نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملز م کو گرفتار کر لیا

پنڈدادنخان: پٹرولنگ پولیس لِلہ موڑ کے ASIمحمود الحق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گشت کے دورا ن چک نظام کے قریب محمد منشاء نامی مشکوک شخص کو روکا جس نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

پٹرولنگ پولیس نے مشکوک شخص کو پکڑ کر تلاشی لی جس پر محمد منشا نامی ملز سے 30بور پسٹل بمہ 6عد د راوند برآمد ہوئے جسکو گرفتار کرکے تھانہ پنڈدادنخان پولیس کے حوالہ کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

محمود الحق بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کا عملہ 24گھنٹے عوام کی خدمت اورجان مال کی حفاظت کے لیے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے، کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوران سفر اگر کسی بھی مسافر کو کوئی مسئلہ درپیش آئے تو وہ فوری 1124 پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن پر رابطہ کرکے اطلاع کرے تا کہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button