
دینہ: ایڈیشنل انسپکٹرجنرل پنجاب ہائی وے پٹرول لاہورکی ہدایات پرایس پی پی ایچ پی سرگودھاریجن کوثرپروین نے پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں ضلع جہلم کا دورہ کیا، دورہ کے دوران فارمل انسکپشن کی۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ضلع جہلم پٹرولنگ ہائی وے پولیس رضااللہ خان بھی موجود تھے۔دوران وزٹ کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ مزیدسرکاری بلڈنگ،سرکاری گاڑی، ریکارڈ پوسٹ، اسلحہ و امینیشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ایس پی سرگودھا ریجن کوثرپروین نے پودا بھی لگایا، تمام ملازمین و افسران کے مسائل بھی سنے، کارکردگی رپورٹ اور صفائی ستھرائی کو سہراہاگیا۔