
جلالپور شریف کی معروف سماجی شخصیت ملک ندیم عباس نے جشن مولود کعبہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ پاک نے مولائے کائنات کو بڑی عظمت سے نوازہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا علی المرتضیٰ ؑ کا علمی مقام و مرتبہ ، ان کی قرآن فہمی حقیقت شناسی اور فقہی صلاحیت تمام اولین و آخرین میں ممتاز و منفرد تھی ، قدرت نے انہیں عقل و خرد کی اس قدر اعلیٰ صلاحیتوں سے نوازہ جس کیوجہ سے وہ مسائل کوبا آسانی حل کر دیتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جب قلعہ خیبر فتح نہیں ہو رہا تھا تونبی کریم حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ کل (قلعہ خیبر کو فتح کرنے کے لئے میں اس شخص کو (پرچم دے کر ) بھیجوں گا جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ کبھی اس کو شرمندہ نہیں فرمائے گا، اس پرچم کو حاصل کرنے کے لئے ہر صحابی کی خواہش تھی کہ یہ سعادت ان کو ملے لیکن حضور اقدس ﷺ نے فرمایا کہ علی کہاں ہے تو حضرت علی کو بلایا گیا تو وہ آشوبِ چشم میں مبتلا تھے توحضور اکرم ﷺ نے ان کی آنکھوں پر دم کیا ، پھر تین دفعہ پرچم لہراکر انہی کے سپرد کر دیا گیا، اس طرح انہوں نے خیبر فتح کر لیا۔