
دینہ: ضلع جہلم کے معروف سیاحتی مقام قلعہ روہتاس میں آل پاک پنشنرز ایسوسی ایشن کا بھرپور انتخابی اجلاس، کثیر تعداد میں پنشنرز کی شرکت، تنظیم کے بانی سید حفیظ سبزواری کو اتفاق رائے سے مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے ریٹائرڈ ملازمین کی سب سے بڑی اور واحد تنظیم آل پاک پنشنرز ایسوسی ایشن کا انتخابی اجلاس قلعہ روہتاس میں زیر صدارت حاجی محمد حنیف منعقد ہوا۔ اجلاس میں سید حفیظ سبزواری، چوہدری مختار احمد، الیاس احمد گوندل، قلعہ روہتاس سے خالد محمود کھٹانا، آصف محمد منہاس، طاہر محمود منہاس، اکرام حسین، ماسٹر ارشاد حسین مغل، طاہر محمود، منڈی بہاؤالدین سے عبداللہ شہزاد کنگ نے شرکت کی۔
اجلاس میں اٹک سے بشیر احمد، قریشی عبدالمالک، احمد خان، راجہ مختار احمد، حسن ابدال سے محبوب الٰہی، گجرات سے محمد افضال وڑائچ، مانسہرہ سے فیاض احمد، ضلع صوابی سے محمد صادق خان، عبدالجلیل، مردان سے نیاز محمد، ضلع سیالکوٹ سے ڈاکٹر حامد محمود ایڈووکیٹ، ایبٹ آباد سے مشتاق احمد، پشاور سے افسر خان، سوہاوہ ضلع جہلم سے محمد داؤد، راولپنڈی سے محمد یونس اورسرائے عالمگیر سے عبدالرحمٰن سمیت کثیر تعداد میں پنشنرز نے شرکت کی۔
انتخابی اجلاس میں اتفاق رائے سے جن عہدیداروں کا چناؤ کیا گیا ان میں مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری، مرکزی نائب صدر مشتاق احمد (ایبٹ آباد)، مرکزی سیکرٹری جنرل محمد رضوان ریاض (خانپور ضلع رحیم یار خان) مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر رفیع الدین قریشی (حیدرآباد) مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ظفر جاوید نقوی (اسلام آباد) مرکزی رابطہ سیکرٹری بشیر احمد (اٹک)مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محبوب الہی (حسن ابدال)شامل ہیں۔
جہلم سے تعلق رکھنے والے محمد الیاس گوندل آرگنائزر شمالی پنجاب، ضلع سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر حامد محمود ایڈووکیٹ آرگنائزر گوجرانوالہ ڈویژن، نیاز محمد آرگنائزر ضلع مردان اور محمد یونس آرگنائزر ضلع راولپنڈی منتخب کر لیے گئے۔
انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری نے کہا کہ پورے پاکستان نے جس طرح مجھ پر اعتماد کیا ہے انشاء اللہ میں آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا سب کو ساتھ لے کر چلیں گے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوں گے اور جو پروگرام مرکز کی طرف سے دیا جائے گا وہ انتہائی مضبوط ہوگا۔
اجلاس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور پنشنرز کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری تقریب جلد منعقد کی جائے گی، اجلاس کے بعد حاجی محمد حنیف کی سربراہی میں تمام شرکاء اجلاس کو تاریخی قلعہ روہتاس کی سیر کرائی گئی اور شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔