Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ضلع جہلم میں موجود درجنوں سی این جی پمپ ویران ہو گئے

جہلم: ضلع بھر میں موجود درجنوں سی این جی پمپ ویران ہو گئے ، پٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں زیادہ فرق نہ ہونے کے باعث ٹرانسپورٹرز نے سی این جی دستیابی کے باجود پٹرول کے استعمال کو ترجیح دینا شروع کر دی اور سی این جی کا استعمال انتہائی کم کر دیا۔

حکومت کی طرف سے سی این جی کی بندش کے باعث شہری اپنی گاڑیوں میں سی این جی گیس بھرانے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے لگے، مقامی شہریوں نے اپنی گاڑیوں میں سی این جی گیس بھروانے کی بجائے پٹرول پر گاڑیوں کو چلانے میں ترجیح دینا شروع کر دی جبکہ زیادہ تعداد میں گاڑیوں کے مالکان سی این جی گیس سلنڈر اتار دیئے ہیں ۔

گاڑیوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ گیس کے استعمال سے قیمتی گاڑیوں کے انجن بہت جلد کمزور ہوجاتے ہیں شہراور مضافاتی علاقوں میں سی این جی سٹیشن پر گاڑیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے ۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ساتھ حکومت سی این جی گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیتی ہے جس کیوجہ سے گاڑیوں کے مالکان کی کثیر تعداد نے گاڑیوں میں نصب سی این جی سلنڈرزاتار دیئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے مالکان نے ہزاروں روپے خرچ کرکے گاڑیوں کے اندر سی این جی سلنڈرز نصب کروائے جبکہ سی این جی مالکان نے کروڑوں روپے کے اخراجات کرکے سی این جی اسٹیشن قائم کئے جو کہ گیس کی عدم دستیابی اور نرخوں میں فرق نہ ہونے کیوجہ سے ویران ہو گئے ہیں ،سی این جی اسٹیشنوں پر کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ گاڑیوں کے مالکان کو سہولت پہنچانے کے لئے پٹرولیم مصنوعات پر عائد کئے گئے ٹیکسسز کا خاتمہ کیا جائے تاکہ شہری ارزاں نرخوں پر اپنا سفر جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button