پرائس مجسٹریٹ اپنی کارکردگی کو بہتر کریں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطہر حیات وٹو نے کہا ہے کہ پرائس مجسٹریٹ اپنی کارکردگی کو بہتر کرے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف جرمانوں اور مقدمات کے علاوہ گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس مجسٹریٹ کو ذاتی طور پر فیلڈ وزٹ کرنے، منڈی اور ہول سیل مارکیٹ سے لیکر عام مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو افسران اپنے علاقوں میں قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام رہے اور جنہوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائیگا اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی مسلسل کڑی نگرانی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button