
جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم عبدالرحمٰن ولد خادم ساکن نوگراں جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم جاوید اقبال ولد محمد اسلم ساکن بھیرہ میانی ضلع سرگودھا کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 410 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
*تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش علی رضا ولد محمد نذیر ساکن ساؤوال پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 160 گرام چرس اور الفت حسین ولد محمد یونس ساکن داؤوال پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔