
جہلم: کھیل کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بروز ہفتہ بارہ فروری کو گورنمنٹ ہائی سکول بدو جہلم میں سپورٹس گالا کا انعقاد ہوا جس میں طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ حصہ لیا۔
سپورٹس گالا میں رسہ کشی، ریس، سپون ریس سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات شامل تھے، طالبات نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، پروگرام کے اختتام پر کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے دھارے کے ہیڈ ماسٹر حافظ عثمان علی نے کہا کہ انسانی زندگی میں کھیل اور تفریح کی بہت اہمیت و افادیت ہے، کسی بھی قوم کی کامیابی و کامرانی کے لیے ضروری ہے کہ وہ تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی محنت کرنے والی ہو، کھیل کود بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشونما کے لیے بہت ضروری ہے۔
آخر میں ہیڈ ماسٹر سکول ہذا نے ٹیچر اور طلباء و طالبات کو پروگرام کو کامیاب بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔