پنڈدادنخان: ادبی، صحافتی و سماجی شخصیت آکاش علی مغل نے قیصر محمود پنڈدادنخان سے ملاقات کی۔
پنڈ دادنخان میں انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان کے تعاون سے ادب سماج اور انسانیت ادبی تنظیم کی بنیاد کے حوالہ سے مشاورت میں کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد انٹرنیشنل رائٹر فورم پاکستان کا فورم پنڈدادنخان میں بھی بنایا جائے گا جس کا مقصد جہلم کے نامور شعراء اور ادیبوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔
اکاش علی مغل کا کہنا تھا کہ ہماری تحصیل اور ضلع جہلم میں ایسے شعراء اور ادیب موجود ہیں جو کے دلچسپ اور معنی خیز شاعری اور تحریریں لکھتے ہیں، انٹرنیشنل رائٹر فورم پاکستان کی بھرپور کوشش ہوگی کہ ایسے لکھاریوں کو ہمارے پلٹ فارم کی وساطت سے اپنا کلام دنیا بھر میں پھیلانے کا موقع ملے تا کہ پنڈدادنخان اور جہلم کے نامور شعراء اور ادیبوں کا شمار اردو ادب کے نامور شعراء اور ادیبوں میں شامل ہونے کا موقع ملے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے کلام پر تحقیقی و تنقیدی کام کیا جائے گا اور نوجوان لکھاریوں کو اردو ادب کے حوالہ سے سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملے گا اسی پلٹ فارم کے ذریعے نوجوان اپنے لکھنے کی صلاحیت کو اُجاگر کرسکیں گے اور سوشل میڈیا کے اس دور میں نوجوانوں کا رحجان اردو ادب کی طرف کرنے کے لیے پلٹ فارم کی بنیاد اچھی کاوش ثابت ہو۔