
دینہ کے نواحی علاقہ نکودر کی معروف شخصیت ایم سلیم انجم نے جشن ولادت باسعادت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ سلام کی ولادت کے مو قع پر تقریب کا اہتمام کیا۔
تقریب میں 200 پونڈ وزنی کیک کا اہتمام کیا جس کو تقریب کے مہمان خصوصی سید آغا لال بادشاہ نے کیک کاٹا اور خصوصی دعا فرمائی۔
تقریب میں لنگر کا وسیع اہتمام کیا گیا جو تمام مومنین میں تقسیم کیا گیا۔