عوام جرائم کی نشاندہی کریں ہم جرائم کا سدباب کریں گے۔ ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمٰن خان

پنڈدادنخان: حکومت پنجاب اور راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ للِہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر محمد نواز ورک ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل، ایس ایچ او تھانہ للِہ، ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان، ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف سمیت تھانہ میں تعینات تفتیشی افسران اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی درخواستوں کا میرے آفس میں الگ ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس پر ہفتہ وار رپورٹ طلب کی جاتی ہے۔ سائلین اپنی بات کھل کر بتائیں تاکہ کم سے کم وقت میں سائلین کا مسئلہ حل ہو سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو فرداً فرداً سنا اور موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے۔

رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا علاقہ تھانہ للِہ (پنڈدادنخان سرکل) میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ وہ لوگ جو ہیڈ کوارٹرز سے دور ہیں اور میرے دفتر آسانی سے نہیں آسکتے میں خود ان کے پاس آؤں اور انکے مسائل کو حل کرسکوں، عوام جرائم کی نشاندہی کریں اور میں ان جرائم کا سدباب کروں۔

کھلی کچہری میں سائلین کی درخواستوں پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو موقع پر ہی سائلین کی میرٹ پر جلد از جلد دادرسی کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button