
جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام آسان ویژن کی تکمیل کرتے ہوئے شہریوں کے لئے جہلم سمیت صوبہ بھر میں کہیں سے بھی زمینی سروسز کا مکمل اجراء اتھارٹی کا بڑا اقدام۔
جہلم سمیت پنجاب کے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز کو کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی یونیورسل رسائی فراہم کرکے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا،عوامی سہولت کے پیش نظر لینڈ ریکارڈزخدمات میں نئی اصلاحات متعارف کرا دی گئی۔
جہلم سمیت پنجاب کے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز کو کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی یونیورسل رسائی فراہم کر دی گئی ، تمام سنٹرز کو پنجاب کے کسی بھی ضلع یا تحصیل سے متعلقہ فرد کے اجراء اور انتقال کے اندراج کا اختیار دے دیا گیاہے۔
ڈیٹا کی یونیورسل رسائی کی بدولت اپنے علاقے سے دور رہائش پذیر مالکان اراضی کو متعلقہ تحصیل کے سنٹر میں جانے کی پابندی کا سامنا نہیں رہے گا، کوئی بھی شہری اپنے اراضی ریکارڈ سنٹر سے زمینی معلومات حاصل کر سکے گا۔