Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ڈسٹرکٹ پولیس لائینز جہلم میں جنرل پریڈ کا انعقاد، ڈی پی او رانا طاہر رحمٰن خان نے سلامی لی

جہلم: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس لائینز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں تھانہ جات، پولیس لائینز، پولیس دفاتر، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے افسران اور ملازمین نے اچھے ٹرن آؤٹ کیساتھ پریڈ میں شرکت کی۔

پریڈ میں شامل پولیس افسران و ملازمین کے چاق و چوبند دستے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے سلامی دیتے ہوئے گزرے، رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پریڈ کی سلامی لی، اس موقع پر آر آئی، لائن آفیسر او ایس آئی اور پولیس لائینز کے دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔

رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پریڈ میں شامل افسران و ملازمین کے اچھے ٹرن آؤٹ پر انکو شاباش دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button