
جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) عامر خان نیازی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم خرم نذیر کے احکامات کی روشنی میں STW عدنان خان کی سربراہی میں انچارج ایجوکیشن ونگ نے عوام الناس میں پمفلٹس اور بروشرز تقسیم کیے اور شاندار چوک اور جنرل بس اسٹینڈ میں ٹریفک کیمپ کا انعقاد کیا۔
ٹریفک کیمپ میں اس بات پر ترغیب دی گئی کہ والدین اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے روکیں۔ کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی ترغیب دینا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ نوجوان ون ویلنگ سے اجتناب کریں یہ ایک جان لیوا کھیل ہے ون ویلنگ کرنا باعث ہلاکت ہے۔
دوران ڈرائیونگ موبائل فون سے اجتناب کریں تمام ڈرائیور حضرات روڈ یوزر کی سیفٹی کا خاص خیال رکھیں اور کمرشل گاڑیوں میں غیر اخلاقی طور پر موبائل فون اور بس کی LCD پر اونچی آواز میں میوزک سننے کے حوالے سے بریفننگ دی گئی اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک انچارج عدنان خان نے تمام گاڑی مالکان کو لین لائن کی پابندی،روڈ کراسنگ، تیز رفتار ی کی حوصلہ شکنی،موٹر سائیکل رائیڈ نگ اور خاص طور پر ہیلمٹ کے استعمال کے حوالے سے بریف کیا۔
عوام الناس نے بھی ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور خصوصی طور پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کو خوش آئند قرار دیا۔