ضلع جہلم میں ترقیاتی کام عمران خان کی جہلم سے محبت کا اظہار ہے۔ فواد چوہدری

پنڈدادنخان: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے حلقہ تحصیل پنڈدادنخان کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر فواد چوہدری کے بھائی اسپیشل پراسکیوٹر نیب چوہدری فیصل فرید،پی ایم ڈی سی کے چیئرمین ارشاد علی کھوکھر، پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 27 کے سینئر رہنما راجہ شاہنواز سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر رہنما ملک باصر کھوکھر نے انجام دیئے، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مائنر ورکر یونین کے عہدیداران سے حلف لیا جبکہ ورکرر یونین کے جنرل سیکرٹری نے مزدروں کے حق میں سپاس نامہ پیش کیاجس میں مزدروں کے مراعات کے بارے میں مطالبات پیش کیے گئے، فواد حسین چوہدری نے مزدروں کے مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

چوہدری فیصل فرید نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کا مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا، ہم مزدوروں پر سیاست نہیں کرتے، سازشوں کی سیاست کی بجائے خدمت کی سیاست ہونی چاہیے، 16 ارب روپے کی لاگت سے بننے والی ڈیول کیرج نہر کے منصوبے سمیت تحصیل بھر کے ترقیاتی کاموں کا کریڈٹ فواد چوہدری کو جاتا ہے۔

چوہدری فواد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کی بات کو پوری دنیا کے لیڈر سنتے ہیںیہ عمران خان کا قد ہے کہ دنیا کے لیڈر انکی بات سنتے ہیں، فضل الرحمٰن مدرسوں کے بچوں کے سر پر سیاست کرتے ہیں اور یہ اسلام آباد دھرنا دینے کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول زرادی کی سیاست نہ کریں بلکہ بینظیر اور بھٹو کی سیاست کریں، بلاول پہلے میئر کراچی کا الیکشن لڑ کر الیکشن لڑنا سیکھیں، نواز، شہباز شریف، بلاول یا مریم نے آج تک مودی کے خلاف بات نہیں کی کشمیر کی بات نہیں، ضلع بھر میں ترقیاتی کام عمران خان کی جہلم سے محبت کا اظہار ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کبھی فضل الرحمٰن، کبھی ایم کیو ایم کے پاس جارہے ہیں، یہ سب جو چور ایسوسی ایشن کے لوگ ہیں، ہماری ان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں نوازشریف قوم کا پیسہ واپس دیں، ملک میں مہنگائی ان کی نااہلی کی وجہ ہے، اسحاق ڈار باہر بیٹھ کرملک سے محبت کی باتیں کرتے ہیں پہلے ملک میں آکر اپنے کیسوں کا حساب دیں۔ پٹواری اور پاپڑوں والوں کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکل رہے ہیں جب تک پاکستان کا پیسہ واپس نہیں آتا نوازشریف کارپوریشن کو حساب دینا ہوگا۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں مسلم لیگ نون نے کوئی کام نہیں کیا جو کہ اس تحصیل سے ظلم ہے، اب ضلع بھر کے ہسپتالوں اور سکولوں میں ڈاکٹروں ٹیچروں کی تعداد بڑھائی گئی، ای او بی آئی، پاسپورٹ آفیس سمیت کئی ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ملکی سالمیت اور کشمیر کے مسئلہ پر مودی للکارہ ہے، ساڑھے تین سال میں جہلم میں وہ کام ہوئے جو گزشتہ 45 سال سے نہیں ہوئے، ڈیول کیرج روڈ کھیوڑہ تک بنائی جائے گی۔

کان کنوںکا مطالبہ پورا کرتے ہوئے کہا کہ باردو کی فراہمی پی ایم ڈی سی انتظامیہ دے گی، مزدوروں کے معاملات جلد حل کئے جائیں گے، پنشنرز کی سہولت کے لیے کھیوڑہ شہر میں الفلاح بینک کی برانچ تین ماہ کے اندر کھول دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button