
جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر الرحمٰن خان نے ضلع بھر میں پتنگیں بنانے ، اڑانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
احکامات کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ سٹی ، ایس ایچ او تھانہ سول لائن، ایس ایچ او تھانہ صدر نے پولیس نفری کے ہمراہ پتنگیں فروخت، اڑانے، بنانے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کی گئیں، دوران گشت مختلف تھانوں کی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے پتنگ فروشوں کو گرفتار کیا گیا اور متعدد پتنگیں قبضے میں لے کر مقدمات کا اندراج کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ دوسرے اضلاع سے پتنگیں اور ڈوریں خرید کر لاتے اور بعد ازاں شہر کے مضافاتی علاقوں سمیت شہر میں پتنگیں ڈوریں فروخت کرتے ہیں۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی عبدالرحمٰن نے کہا ہے کہ اِنسانی جانوں کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،پتنگ بازی جان لیوا کھیل اور معصوم جانوں کا قتل عام ہے۔ پتنگیں اڑانے اور بیچنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسررانا طاہر الرحمٰن خان نے کہا کہ پتنگیں فروخت اور اڑانے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔