
جہلم: بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے، بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافہ مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گرانے کے مترادف ہے، موجودہ صورتحال کے باعث ہماری قومی معیشت پر جہاں شدید منفی اثرات مرتب ہوں گے وہاں لوگوں کی مالی حالت مزید مفلوج ہوکر رہ جائے گی، عوام دشمن فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما تحصیل صدر چوہدری راشد گھرمالہ نے بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافے کو مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر بجلی بم گرانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے باعث ہماری قومی معیشت پر جہاں شدید منفی اثرات مرتب ہوں گے وہاں لوگوں کی مالی حالت مزید مفلوج ہوکر رہ جائے گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام دشمن فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے بیوی بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں۔