
جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں منتھلی نہ دینے پرپولیس اہلکار کاقیدی پر تشدد، قیدی کا بازو توڑ دیا ، عابد کہوٹ نامی اہلکار نے منشیات تلاشی کے بہانے کے مبینہ طور پر قیدی کو تشدد کا نشانہ بنایا، اہلخانہ کا وزیر جیل اور متعلقہ افسران سے نوٹس کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم جیل میں شاہد نامی قیدی کی جانب سے جیل عملہ کو معمول کے مطابق وصول کی جانے والی منتھلی نہ دینے پر مبینہ طور پر عابد کہوٹ نامی شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق عابد کہوٹ نامی اہلکار نے قیدی کے پاس منشیات موجودگی کا الزام لگا کر اس کی تلاشی کے دوران ڈنڈوں سے تشدد کیا جس سے اس سے بازو فریکچر او ر ایک انگلی بھی ٹوٹ گئی جس کی اطلاع پر ملنے پر سپرٹنڈنٹ نے فوری طور پر تشدد کا مرتکب اہلکار کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ قیدی جیل لنگر پر کام کرتا تھا اور بازوفریکچر ہونے کے باوجود اس کو کسی آرتھو پیڈک ڈاکٹر کے پاس ریفر نہ کیا گیا۔
قیدی کے اہلخانہ نے صوبائی وزیر جیل خانہ جات، آئی جی جیل خانہ جات اور سیشن جج جہلم سے واقعہ کا نوٹس لینے اور ذمہ دار اہلکار کو نوکری سے فارغ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔