
دینہ میں نوبل انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام بھارتی مسلم طالبہ مسکان خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی ہڈالی سے شروع ہو کر مین چو ک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شامل تھی جنہوں نے حجاب پہنا ہوا تھا۔
ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے ظفر اقبال نے کہا کہ بہادر بیٹی مسکان نے پوری دنیا میں مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا اور دینا کو بتا دیا ہے کہ مسلمان کفر کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں، بہادر بیٹی مسکان نے جس بہادری کے ساتھ ہندوؤں کے سامنے اللہ ھو اکبر کا نعرہ بلند کر کے کرو ڑوں مسلمانوں کا دل جیت لیا ہے ہم ریلی کے ذریعے بھارت کو بتا دینا چاہتے ہیں وہ دن دور نہیں جب کشمیربنے گا پاکستان۔
ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے خواتین نے کہا کہ انڈیا میں عورتوں پر حجاب پہننے پر یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلے پر پابندی بھارت کا ایک ظالمانہ فیصلہ ہے جس کو ہم نہیں مانتے، خواتین اپنے حق کے لئے نکلی ہیں جس بہن نے یہ ہمت دکھائی ہے ہم سب اس کے ساتھ ہیں۔