
سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ سوہاو نے دو خاندانوں کے درمیان راستے کے تنازعے کو حل کروا دیا ، دونوں فریقین کے مابین معاہدہ طے، فریقین معاہدے کے مطابق عملدرآمد کرنے کے پابند ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او عبدالغفور بٹ نے سوہاوہ نے الصبح سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فریقین کو تھانے طلب کیا اور دونوں کو تفصیلی سننے کے بعد متعدد گھروں کو جانے والے راستے کے تنازعے کو باہمی اتفاق سے حل کروا دیا۔ چوہدری بشارت، حاجی، امتیاز سمیت معززین علاقہ نے دونوں فریقین کے درمیان تنازعے کو حل کرنے میں مثبت کردار ادا کیا۔
ایس ایچ او عبدالغفور بٹ نے دونوں فریقین کے درمیان سالوں پرانے تنازعے کو ختم کرنے کے لیے دونوں فریقین کی رضامندی سے تحریر کروائی جس کے مطابق قیصر دستگیر اپنی بر لب سڑک ملکیتی زمین جس پر وہ دکانیں تعمیر کر رہا تھا وہ مسز جیلانی کے نام کروائیں گے جبکہ اس کے بدلے ان کے پاس جو دوسرے فریق کی اراضی ہے وہ پوری کروائی جائے گی اور سڑک سے ملحقہ اراضی میں سے راستہ مفید عام کے لیے چھوڑا جائے گا جبکہ دونوں فریقین کے مابین مشترکہ اراضی کو تقسیم کیا جائے گا۔
اہلیان علاقہ نے ایک ہی خاندان کے مابین عرصہ سے جاری زمین کے تنازعہ کو حل کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ عبدالغفور بٹ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
یاد رہے اس سے قبل بھی ایس ایچ او عبدالغفور بٹ کی تعیناتی کے بعد سوہاوہ شہر سے نہ صرف جرائم کا خاتمہ ممکن ہوا تھا بلکہ متعدد خاندانوں کی پرانی دشمنیاں ختم کروا چکے ہیں جس کی وجہ سے سوہاوہ کی عوام نے انہیں انسانیت دوست ایس ایچ او کا لقب دیا تھا آج بھی فریقین کے مابین ایک ایسے تنازعے کو ختم کروایا گیا ہے۔
یہ تنازعہ سالوں سے چل رہا تھا اور جس پر متعدد جرگے ہو چکے تھے لیکن ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ عبدالغفور بٹ نے چھٹی کے باوجود سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں فریقین کے مابین تنازعہ کو حل کرنے کا معاہدہ کروایا جس پر دونوں طرف سے چوہدری بشارت جھنڈا میرا آئندہ ایک ہفتہ میں معاہدے پر عملدرآمد کروائیں گے۔