
تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ عبداللہ پور کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت چوہدری محمد اشرف عورہ نمبردار کی زوجہ محترمہ اور چوہدری عصمت عورہ، چوہدری امجد فاروق ،چوہدری تبریز عورہ کی والدہ ماجدہ کا ختم قل شریف ڈیرہ چوہدری محمد اشرف عورہ پر ادا کر دی گئی۔
ختم قل شریف میں شہری، سماجی، فلاحی، رفاعی، مذہبی، کارروباری تنظیموں کے عمائدین سمیت علاقہ بھر کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، قل شریف میں شرکت کرنے والے تمام احباب کا عورہ فیملی نے شکر یہ ادا کیا۔ انہوں نے ان افراد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے فون کالز، میسجز کے ذریعے تعزیت کی۔
اس موقع پر دعا کروائی گئی کہ اللہ پاک چوہدری تبریز عورہ کی والدہ محترمہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائے۔ آمین