Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم میں 33 اساتذہ کی ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی میں ترقی خوش آئند ہے۔ احسان الٰہی شاکر

جہلم میں 27مرد اور6خواتین اساتذہ کو ESTسے SSTپر ترقی مل گئی، ترقی کے احکامات پر اساتذہ برادری میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔

پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن جہلم کے ضلعی صدر احسان الٰہی شاکر نے ترقی کے ان احکامات پر چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چودھری محمد معروف اور ان کی ساری ٹیم کا شکریہ اداکیا اوراساتذہ کی ترقی کے اس سلسلے کو تسلسل سے جاری رکھنے کے لیے اپنی خدمات کوتیز ترین کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

میڈیا کے نمائندوں سے اس سلسلے میں بات چیت کے دوران ان کے ساتھ اظہرسلطان ملک،شاہد سکندرمرزا،کامران یوسف،مبشر عباس شاہد،محمد رفیع راجپوت،ملک سعید اختر،وقار کاظمی،انزک محمود، حسنین شاہ،ناہید جاوید اور اخترمحمود بھی موجود تھے۔

اس موقع پر انھوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کے لیے 15فی صدڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس کے اعلان کو خوش آئند قراردیا اور توقع ظاہرکی کے حکومت پنجاب بھی یکم مارچ سے پنجاب بھرکے تمام سرکاری ملازمین کو 15فی صدڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس دے گی اوریکم جولائی سے تمام ایڈہاک الائونسز کو ضم کرکے سکیلوں کو بھی ریوائز کیا جائے گا۔لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو بھرپور احتجاج کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button