Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

پنڈدادنخان میں ہنڈا سنٹر کی من مانیاں، پرائیویٹ کمپنی کے ملازم کا موٹرسائیکل کسی اور کو فروخت کر دیا

پنڈدادنخان میں حسین ہنڈا سنٹر کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں، پرائیویٹ کمپنی کے ملازم کا موٹر سائیکل ریسوکر کے آگے فروخت کر دیا موٹر سائیکل کے کاغذات پرائیویٹ کمپنی کے ملازم کے نام ہیں جبکہ موٹر سائیکل دوسرے کسٹمر سے پیسے لے کر فروخت کر دیا، بائیک آگے فروخت کردی تو کیا ہوا تم چھ مہینے کے بعد لے لینا، حسین ہنڈا سنٹر کے مالک کی موٹر سائیکل کے اصلی مالک کو نصیحت۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں موجود واحد حسین ہنڈا سنٹرموٹر سائیکل ایجنسی کا مالک لوگوں سے موٹر سائیکل کی مد میں ایڈوانس پیسے لے کر زیادہ منافع پر اگلی پارٹیوں کو بیچنے لگا، متاثرین کا شدید احتجاج ہیں۔

پنڈدادنخان میں موجود حسین ہنڈا سنٹرکے مالک پرائیویٹ کمپنی کے ملازمین کو اپنے ادارے کی طرف سے سہولت ہے کہ وہ موٹر سائیکل ڈائریکٹ ہنڈا کمپنی لاہور سے پرچیز کر کے نزدیکی ہنڈا ڈیلر کی ایجنسی پر پہچانے کی سہولت ہے مگر حسین ہنڈا پنڈدادنخان نے مختلف گاہکوں سے ایڈوانس ہنڈا 125 کے پیسے وصول کیے ہوتے ہیں۔

جب کسی کمپنی کے ملازم کا موٹر سائیکل آتا ہے تو بغیر کاغذات کے اپنے گاہکوں کو فروخت کر دیتا ہے اور موٹرسائیکل کے اصل مالکان جن کے پاس کاغذات موجود ہوتے ہیں ان کو نصحیت کرتا ہے کہ کیا ہوا آگے بیچ دیا جب آیا آپ کو مل جائے گا چاہے چھ ماہ لگیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے چیئرمین ہنڈا کمپنی سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ہنڈا ایجنسی کا لائسنس منسوخ کیا جائے جو ہنڈا کمپنی کے لیے بدنامی کا باعث بنے اور ہنڈا کے کسٹمر کو پریشان کرے متعدد شہریوں سے یہ لوگ نے پیسے ہڑپ کر گئے ہیں کہ موٹرسائیکل ہنڈا 125شارٹ ہیں جونہی آئے مل جائیں گے اور انہیں اگلے چھ مہینے کا لارا لگا دیا جاتا ہے، دو نمبری کرنے پر قانونی کارروائی کرکے انہیں پابند کیا جائے کہ آئندہ کسی کے ساتھ اس طرح کی دھوکہ دہی نہ کی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button